دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا پہلا بیان سامنے آگیا

پاکستان سے دورہ منسوخ ہونے کے اعلان کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این واٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، اس فیصلے کے لیے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل تھا۔واٹمور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے خاص طور پر پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، تفصیلات میں نہیں جاں گا لیکن سکیورٹی اور ویلفیئر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا۔انھوں نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہم پاکستان کے مشکور ہیں کہ وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے۔چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ نے کہا کہ اگلے سال پاکستان کے شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں