ٹیکس ریٹرنز : ناگزیر انفرادی درخواستوں پر متعلقہ کمشنرز توسیع دے سکتے ہیں، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تحریری اور ناگزیر انفرادی درخواستوں پر متعلقہ کمشنرز کو توسیع دینے کا اختیار ہے، وہ کھلے دل سیتوسیع دیں۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع کرنے سے انکار کردیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلیے اوقات کار میں اضافہ کردیا تھا۔ جاری اعلامیے میں کہا گیاتھا کہ ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر 29 اور 30 ستمبرکو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں