منشیات فروشوں سے مقابلے میں 28سالہ اے ایس آئی شہید

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راشد منہاس روڈ پر گزشتہ شب پولیس اور منشیات فروشوں کے مابین مقابلے میں 28 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)اسلم فاروقی شہید ہوگئے، واقعہ رات 9 بجے مریڑ حسن اور کچری چوک کے نزدیک پیش آیا جس میں ایک ڈرگ ڈیلر ماجد بھی مارا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ 2 اکتوبر کو صبح 9 بجے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔جامِ شہادت نوش کرنیوالے اے ایس آئی کی ساڑھے تین سال قبل شادی ہوئی تھی جن کے تین کمسن بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں