پی ایچ اے کا اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن

پشاور(جنرل رپورٹر) پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے پبلک انفراسٹرکچر کی حفاظت کی خاطر متعدد گاڑیوں کو جرمانہ کرکے واپس کردیا گیا ترجمان پی کے ایچ اے کے مطابق پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں اہم شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ تین دنوں سے ضلع مہمند کی اہم شاہراہوں پر چیکنگ ہورہی ہے جہاں باقاعدہ کانٹہ لگاکر اوور لوڈ گاڑیوں کا وزن چیک کیا جارہاہے آپریشن میں مقامی انتظامیہ اور پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں حکام کے مطابق اس دوران متعدد گاڑیوں کے مالکان کو پانچ ہزار تک جرمانہ جبکہ کئی گاڑیاں کو اجازت نہ دیکر انہیں واپس کردیا گیا ڈی جی کے پی ایچ اے انجینئر عامر درانی کا کہنا ہے کہ پبلک انفراسٹرکچر کی حفاظت پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا