پیپلزپارٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

پشاور(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی آمرانہ طرز عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے پیپلزپارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے، آئے روز بجلی گیس پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پہلے کبھی نہیں ہوا ، حکومت کے پاس تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں،مہنگائی سرکار کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے۔ذوالفقار افغانی نے کہا ہے کہ اس ہوشرباء اضافے سے مہنگائی کی سونامی آئیگی،اس اضافے سے ہر پاکستانی متاثر ہوگامہنگائی سرکار کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتی ہے ۔