پٹرول قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ لیا جائے ،خالد خان

پشاور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پشاور ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری خالد خان اچر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، اسے عوام دشمن اقدام قراردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسلسل اضافہ کررہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت کا یہ فیصلہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا۔موجودہ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے بجائے مسلسل اضافہ کررہی ہے۔عوام پہلے ہی آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روز اضافے سے عوام پریشان ہیں۔ حکومت آٹا اور چینی مافیاز کے خلاف بھی کوئی قرار واقعی کارروائی نہ کر سکی اور نہ ان کی قیمتیں کم کرا سکی۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں تھا،بلا جواز اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کا تسلسل اور اس کی ناکامی،بد انتظامی اور نا اہلی کا ثبوت ہے۔ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔