ایوب پل حویلیاں مرمت و ٹریفک کیلئے کھولنے کا مطالبہ

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی حمیراخاتون نے توجہ نوٹس جمع کیا جس میں انہوں نے موقف اپنایا ھے کہ ماہ جولائی کے دوران شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ضلع ایبٹ آباد میں حویلیاں کے مقام پر مین شاہراہ ریشم پر واقع ایوب پل کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد اسے ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ھے اور تاحال اس پل کی مرمت نہ ہونے سے مقامی لوگوں اورصوبہ بھر سے ہزارہ ڈویژن آنے جانے والے مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ھے توجہ دلاو نوٹس کے متن میں بتایا گیا ھے کہ ماہ جولائی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جہاں صوبہ بھر میں نقصانات ہوئے ہیں وہاں ان بارشوں سے ضلع ایبٹ آباد میں حویلیاں کے مقام پر مین شاہراہ ریشم پر واقع ایوب پل کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ایوب پل کو ٹریفک کے لئے بندکردیا گیا ہے اورتاحال اس پل کی مرمت نہ ہونے سے یہ پل ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔ اس پل سے متصل پرانا پل آمد ورفت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے لیکن مذکورہ پل انتہائی تنگ ہے اور شاہراہ ریشم پر ٹریفک رش کی وجہ سے یہاں پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ایبٹ آباد کے علاوہ قریبی اضلاع مانسہرہ،بٹ گرام،تورغر اور کوہستان کے تنیوں اضلاع سمیت صوبہ بھر سے ہزارہ ڈویژن سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو بھی شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔توجہ دلاو نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ھے کہ وزیر مواصلات اس انتہائی اہم عوامی مسلے کے حوالے سے اصل صورتحال سے ایوان کو آگاہ کریں اور شدید بارشوں سے متاثرہ ایوب پل حویلیاں کی جلد ازجلد مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ اس کی وجہ سے عوام میں پائی جانی والی شدید سفری مشکلات اور تکالیف کا سدباب ہوسکے اور عوام کو ریلیف فراہم کی جاسکے۔