مخلوق کا اپنے خالق سے بندگی کا وعدہ ہے ‘ عبد القدیر

پشاور(جنرل رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ مخلوق کا اپنے خالق سے جو وعدہ ہے وہ بندگی کا ہے اتباع محمد الرسول اللہ ۖ کے بغیر خالق اور مخلوق کا رشتہ سمجھ میں نہیں آسکتاجو کچھ عطا فرمایا گیا ہے اس پر عمل پیرا ہونا کامیابی سے ہمکنار کرے گا اللہ کی رضا نصیب ہوگی اس کی بخشش نصیب ہوگی وہ کچھ نصیب ہو گا جو بندہ سوچ بھی نہیں سکتا ان خیالات کا اظہارامیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اُس کی مخلوق ہیں یہ اس کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں پیدا فرمایا جو عبادات ہم کرتے ہیں ان سے اس قابل ہوتے ہیں کہ اس کی بندگی نصیب ہوجو معاملات ہم اس کے مانتے ہیں اس سے انسان کی بقا منسوب ہے۔ہم اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں تو وہ کریم اجروثواب عطا فرماتا ہے،اپنے والدین کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں خیال رکھتے ہیں وہ کریم اس پر خوش ہوکر اجر وثواب عطا فرما رہا ہے۔احکامات دین ہمارے قلب سے ظاہر تک ہمیں اس قابل کرتے ہیں کہ ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں اس ساری راہنمائی میں کوئی حصہ ایسا نہیں جس میں تشنگی رہ گئی ہو اسی دنیا کی زندگی اطمینان بخش ہو جاتی ہے جیسے اعمال اختیار کیے ہوتے ہیں ویسے ہی اثرات بھی ہوتے ہیں۔