برینز انسٹیٹیوٹ کا کروڑوں روپے کے سکالر شپس کا اعلان

پشاور(جنرل رپورٹر) برینز انسٹیٹیوٹ کے فائونڈر ڈائریکٹر ظفر علی خان نے کہا برینز انسٹیٹیوٹ بطور ادارہ اپنے سماجی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے اسکالرشپس کا اعلان کرتاہے تاکہ معاشرہ کے ذہین اور کم وسائل رکھنے والے طلاب علموں کو بھی بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔پشاور پریس کلب میں برینز انسٹیٹیوٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر فرزند علی جان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برینز انسٹیٹیوٹ جو کہ سال 1993سے نوجوانوں کو آئی ٹی کی معیاری تعلیم کے حوالے ایک معتبر نام سمجھا جاتا ہے، حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈگری ایورڈنگ انسٹیٹیوشن ملنے کے بعد منجمنٹ سائنسز، انجینئرنگ کے مختلف شعبوں اور خصوصی طور پر متعارف شدہ کنسٹرکشن منجمنٹ میں ڈگری پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ نئی زبانوں کی اہمیت کے پیش نظر لینگویج کورسز بھی کروارہاہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ برینز انسٹیٹیوٹ محض کاروباری مقاصد کے لئے نہیں قائم کیا گیا، اس لئے سماجی کردار کو پورا کرتے ہوئے ڈگری اور انٹر میڈیٹ پروگراموں کے لئے وضائف کا اعلان کرتا ہے۔ڈگری پروگراموں میں انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ طالب علموں کے لئے 5/5فل اسکالر شپس کا اعلان کرتا ہے، اسی طرح انٹر میڈیٹ کے سطح پر 20وضائف کا اعلان کرتا ہے۔اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کے تمام تر اخراجات بشمول ہاسٹل کے اخراجات ادارے کی جانب سے فراہم کر دیئے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن کے حامل ذہین طلبا انٹرمیڈیٹ میں اسکالر شپس کے لئے 4اکتوبر کو منعقد ہونے والے ٹیسٹ کے لئے اپنی رجسٹریشن کرالیں، جو طلبا دردراز علاقوں سے انا چاہتے ہیں وہ 4اکتوبر کو ٹیسٹ کے قبل صبح 10تک اپنی رجسٹریشن موقع پر بھی کراسکتے ہیں۔