ڈیرہ میں بھی غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کا اجرائ

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کا اجرائ، سرکاری اداروں،شاپنگ مالز، شادی ہالز، ہوٹلز و گیسٹ ہاسز میں داخلے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرائط لازم قرار، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے اعلامیہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے عملہ کے دفتر میں داخلے، مسافر گاڑیوں میں سفر، ریسٹورینٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز، ہوٹلوں، گیسٹ ہائوسزبس اڈوں یا ٹیکسی میں سفر کے دوران کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔