کابل میں آپریشن، داعش کے 3 جنگجو ہلاک

امارات اسلامی کی سیکورٹی فورسز نے کابل کیضلع میں داعش کے خلاف آپریشن کیا جس میں داعش کے 3 جنگجو مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں داعش کے جنگجووں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 ہلاکتیں ہوئیں۔اس کے علاوہ سربراہ تحقیقاتی ادارہ کابل پولیس احمد ربانی نے کہا ہے کہ کابل سے قتل، اقدام قتل اور رہزنی میں ملوث 85 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شہریوں کے تعاون سے کابل کو پرامن شہر بنائیں گے۔