سمندری طوفان شاہین عمان سے ٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق

سمندری طوفان شاہین عمان سے ٹکرا گیا جس کے بعد طوفان کی شدت کم ہونے پر ٹروپیکل اسٹورم بن گیا۔عمان میں 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں اور تیز بارشیں بھی جاری ہیں جبکہ مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب طوفان کے باعث ایران میں چاہ بہار بندرگاہ پر 6 افراد ہلاک ہوگئے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مکران کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے اب کوئی خطرہ نہیں، آج سے بلوچستان کے ماہی گیر گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لیے جاسکتے ہیں۔