خیبر پختون خوا سپر لیگ کا افتتاح، مالاکنڈ ٹائیگرز نے اپ سیٹ کر دیا

صوبائی حکومت کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منعقدہ خیبر پختون خوا سپر لیگ ہاکی مقابلوں کا پشاور اور چارسدہ میں باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی میچ جو تاریخی اسلامیہ کالج میں بچھائی جانے والی نئی ہاکی ٹرف پر کھیلا گیامیں مالاکنڈ ٹائیگرز کا مقابلہ بنوں پینتھرز تھا جس میں غیر متوقع طور پر مالاکنڈ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کر کے پہلا بڑا اپ سیٹ کر سیا۔ ان کی جانب سے مبشر نے دو اور امیر نے ایک گول کیا۔