گڈز ٹرانسپورٹ اڈے سے پلاسٹک ڈرم میں بند لاش برآمد ہوئی ہے، سی سی پی او پشاور

سی سی پی او عباس احسن پشاور کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ اڈے سے پلاسٹک ڈرم میں بند لاش ملی تھی، لاش کوپلاسٹک ڈرم میں بند کرکے کراچی سییکم ستمبر کو افغانستان کیلییبک کیا گیا تھا۔عباس احسن نے کہا کہ عمر فاروق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جلد مل جائیگی، تفتیش سے متعلق کراچی پولیس کو آگاہ کردیا ہے، ڈی این اے اور پوسٹ مارٹم کے بعد انکوائری رپورٹ کراچی پولیس کو بھیجی جائیگی۔سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عمر فاروق کو دوست نیقتل کرکیلاش کابل روانہ کی تھی،عمر فاروق کو اغوا کرکیدوست نیایک کروڑ روپیکیتاوان کا مطالبہ کیا تھا،ملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس سیرابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقتول کے والد نے کپڑوں اور دیگر اشیا سے لاش کی شناخت کی، والد کے مطابق کپڑے اور دیگر اشیا بیٹے عمر فاروق کی ہیں، لاش کو پشاور کے مقامی قبرستان میں امانتا دفنایا گیا تھا۔