آئینہ دیکھیں وزن گھٹائیں – بول نیوز

یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہے لیکن حقیقت یہی ہے۔ آئینہ اور وزن میں کمی کے درمیان یہ تعلق ایک تحقیق کے نتیجےمیں سامنے آیا ہے، جس کے مطابق اگر کوئی شخص آئینہ کے سامنے بیٹھ کھانا کھاتا ہے تو اس طرح وہ اپنی خوراک کی مقدارکو ایک تہائی کم کرسکتا ہے اور یہی کمی موٹاپے سے نجات میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔ کھانا کھاتے وقت آئینے میں اپنے آپ کو دیکھنا وزن میں کمی جیسے ہدف کو یاد رکھنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے اس طرح وہ شخص غذا کی مقدار اس لئے کم لیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہےکہ اسے اپنے آپ کو موٹاپے سے نجات دلانا ہےاور اسی لئے وہ آئینے کے سامنے کھانا کھا رہا ہے۔

وزن کم کرنے کا ایک اورمنفرد طریقہ پھلوں کو سونگھنا ہے جی ہاں! ریڈر ڈائجسٹ کے مطابق کیلا، سیب یا  پودینے کو سونگھنا وزن کم کرنے کے عجیب طریقوں میں سے ایک ہے، غذا کو سونگھنے کا یہ عمل دماغی سو چ کے لئے ایک طرح سے دھوکہ ثابت ہوتا ہے کہ کھانا اصل میں کھایا جارہا ہے۔

اگرچہ یہ بات مضحکہ خیزمحسوس ہوتی ہے لیکن تحقیق کے تنائج ثابت کرتے ہیں کہ ان پھلوں کو  بار بار سونگھنا اور وزن میں کمی کے درمیان راست تناسب پایا جاتا ہے یعنی آپ جتنی بار ان پھلوں کو سونگھتے ہیں اتنا ہی وزن کم ہوتا ہے اور اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے تحقیق میں شامل شرکاء نے اپنے وزن میں 30 پاؤنڈ کی کمی نوٹ کی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں