خوبصورت ہاتھ پر کشش شخصیت کے ضامن- بول نیوز

دن بھر کام کاج کے دوران تقریباً تمام ہی کام آپ اپنے ہاتھوں سے انجام دے رہیں ہوتے ہیں اور مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کے سبب یہ کھردرے اوربے رونق ہو جاتے ہیں جو آپ کی شخصیت کو ماند کر دیتے ہیں۔ اس لئے چہرے کے ساتھ ہاتھوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

یہاں پر چند ایسے ہی کار آمد ٹوٹکے بتائیں جا رہیں ہیں جوآپ ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھا کر شخصیت کو چار چاند لگا دیں گے۔

روغن بادام

روزانہ رات میں تمام کام سے فارغ ہو کر روغن بادام ہاتھوں میں لگائیں یہ آپ کے ہاتھوں کو نرم اور ملائم بنا کر قدرتی چمک پیدا کرے گا۔

گلیسرین

ہاتھوں میں کام کاج کی وجہ سے داغ دھبے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنا ہو تو گلسرین سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہو سکتا۔ اسے متاثرہ جگہ پر روز لگائیں چند دن میں نشانات دور ہو جائیں گے۔

انڈے کی سفیدی

بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے ہاتھوں پر ظاہر ہو تے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں کا عرق شامل کریں اور اسے ہاتھوں پر بیس منٹ تک لگا کر رکھیں، پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں، اسے باقاعدگی سے استعمال کریں اور واضح فرق دیکھیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں